ETV Bharat / state

Delhi High Court: دہلی ہائی کورٹ میں آج سے ہوگی فزیکلی سماعت

دہلی ہائی کورٹ میں آنے والے سبھی افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور عدالت کے احاطہ سے اندر کم سے کم 2 گز کی دوری کے ضوابط پر بھی عمل پیرا ہونا ہوگا۔ لوگوں کو تھرمل جانچ بھی کرانی ہوگی نیز وقتاً فوقتاً ہاتھوں کا سینیٹائزیشن بھی کرنا ہوگا۔

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:59 AM IST

https://www.etvbharat.com/urdu/jammu-and-kashmir/city/delhi/delhi-high-court-issues-notice-to-delhi-police-on-tablighi-jamaat-case/na20211113034139322

نئی دہلی: کورونا وبا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہائی کورٹ میں چل رہی سماعت 22 نومبر سے پہلے کی طرح فزیکلی طور پر شروع ہوجائے گی۔ اس سلسلے میں رہنما اصول جاری کردیئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے مارچ سے مقدمات کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہورہی تھی۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل منوج جین نے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں آنے والے سبھی افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور عدالت کے احاطہ سے اندر کم سے کم 2 گز کی دوری کے ضوابط پر بھی عمل پیرا ہونا ہوگا۔ لوگوں کو تھرمل جانچ بھی کرانی ہوگی نیز وقتاً فوقتاً ہاتھوں کا سینیٹائزیشن بھی کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

لِفٹ کم سے کم استعمال کرنے اور اس میں 3 اشخاص کو ہی ایک ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد متعلقہ وکیل کو بلاتاخیر عدالت روم سے باہر جانا ہوگا۔ عدالت روم میں اسی وکیل کو آنے کی اجازت ہوگی جس کا کیس ریکارڈ پر ہوگا اس کے ساتھ ایک جونیئر وکیل ساتھ رہ سکتا ہے۔ اگر وکیل کو کسی نے سینیئر وکیل کو پیروی کے لیے رکھا ہے تو انہیں بھی جانے کی اجات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.