نئی دہلی: ملک میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، دہلی میں کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو گزشتہ روز تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں داکٹرز ان کی کورونا جانچ کرائی جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔
دہلی کے وزیر صحت نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ کل رات مجھے تیز بخار اور آکسیجن کی سطح میں اچانک کمی کی وجہ سے آر جی ایس ایس ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اگلی جانکاری میں آپ کو دیتا رہون گا۔
وہیں سی ایم کیجریوال نے وزیر ستیندر جین کی صحت پر ٹوئیٹ کیا کہ اپنی صحت کا خیال رکھے بغیر ، آپ 24 گھنٹے عوامی خدمت میں مصروف رہے۔ آپ اپنا خیال رکھیں اور جلد صحت یاب ہوجائیں '۔