ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں دہلی نے ممبئی کو پیچھے چھوڑا - mumbai corona

بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 877 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران اس وبا سے 64 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 7:21 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے قہر نے شدت رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس وبا سے یہاں متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک مرض سے 2 ہزار 365 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

دہلی میں کورونا وائرس کے اب تک 70 ہزار 390 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ ممبئی شہر میں کل 69 ہزار 528 کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3788 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 64 نئے مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے، دہلی میں اب تک 41 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 26،588 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 14 ہزار 844 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

اگر ممبئی شہر کی بات کی جائے تو یہاں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 69 ہزار 528 ہے لیکن یہاں اموات کی تعداد دہلی سے زیادہ ہے، صرف ممبئی شہر میں اس وبأ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 964 ہے اور دہلی میں 2 ہزار 301 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.