دنئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ Delhi Transport Department نے لوگوں کو آلودگی سرٹیفکیٹ سے آگاہ کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی۔
اس مہم کے تحت دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں پٹرول پمپ پر تعینات کی جائیں گی، جو وہاں ایندھن بھرنے کے لیے آنے والے ڈرائیوروں کے آلودگی سرٹیفکیٹ کی جانچ کریں گی۔ یہ سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والوں پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دہلی میں 14 اکتوبر تک 17 لاکھ 71 ہزار 380 گاڑیاں بغیر کسی آلودگی کے سرٹیفکیٹ کے سڑک پر چل رہی ہیں۔
ان پر قابو پانے کے لیے دہلی کے پیٹرول پمپس پر محکمے کی طرف سے 500 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
جن گاڑیوں کا آلودگی سرٹیفکیٹ دستیاب نہیں ہوگا، انہیں اسے بنانے کے لیے 24 گھنٹے ملیں گے۔ اس کے بعد ان گاڑیوں کے نمبر کی آن لائن تصدیق کی جائے گی۔ ای چالان ان گاڑیوں کے گھروں کو بھیجا جائے گا جن کا آلودگی سرٹیفکیٹ نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھیں: 'آلودگی سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا'
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آلودگی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے 10 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے اور اسے تین مہینے کے اندر کورٹ میں چالان جمع کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ لاپرواہی برتنے پر ٹرانسپورٹ قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔