ETV Bharat / state

کیجریوال حکومت پٹاخے نہیں، دیا جلاؤ مہم شروع کرے گی - دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے

دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ کیجریوال حکومت 27 اکتوبر سے پٹاخے نہیں، دیا جلاؤ مہم کے ذریعہ لوگوں کو پٹاخے جلانے سے روکے گی۔ رائے نے دہلی پولیس اور ماحولیات محکمہ کے حکام کے ساتھ آج مشترکہ میٹنگ کی جس میں دہلی میں 27 اکتوبر سے 'پٹاخے نہیں، دیا جلاو' مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیجریوال حکومت پٹاخے نہیں، دیا جلاؤ مہم شروع کرے گی

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:21 PM IST

وزیر گوپال رائے نے کہاکہ کیجریوال حکومت پٹاخے نہیں، دیا جلاو مہم کے ذریعہ پٹاخوں کو جلانے سے لوگوں کو روکے گی۔ لوگوں کی دیوالی دیے کے ساتھ منانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ دہلی پولیس کے تمام 15 اضلاع میں پندرہ مرکزی ٹیمیں بنائی جائیں گی، جن میں تقریباً 157 اراکین ہوں گے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ 33 ایس ڈی ایم کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو دہلی میں مختلف حصوں میں اس مہم تحت کارروائی کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس اور ایس ڈی ایم کی طرف سے آئی پی سے متعلق دفعہ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کووی شیلڈ اور کو ویکسین پر پابندی کی عرضی خارج

اس دوران انہوں نے اپیل کی کہ دیوالی پر اخبارات میں شائع ہونے اور ٹی وی پر چلنے کے لئے جو بھی اشتہارات بن رہے ہیں، ان میں دیوالی کی علامت کے طورپر پٹاخے کی جگہ دیئے کا استعمال کریں۔ دہلی کے وزیر ماحولیات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی میں آلودگی کو روکنے کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے جنگی پیمانہ پر آلودگی کے خلاف مہم مکمل زور شور سے چلائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.