ETV Bharat / state

بارہویں جماعت کے طلبا کو فیس معاف - فیس

دہلی حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے سی بی ایس ای کے سرکاری اسکولوں کے تمام طلبا کی فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان ہفتہ کو وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ایک پروگرام میں کیا۔۔

منیش سسودیا
author img

By

Published : Jun 23, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Jun 23, 2019, 5:04 PM IST

مذکورہ اعلان بورڈ امتحان میں کلاس 12 میں اچھا مظاہرہ کرنے والے طلبا کے منعقد اعزازیہ تقریب کے دوران کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا' اچھی تعلیم کی پہنچ سبھی بچوں کا حق ہے، حکومت طلبا کے امتحان فیس کی ادائیگی کرے گی، جلد ہی حکومت نیٹ اور جے ای ای کے لیے طلبا کے لیے کوچنگ کا بھی انتظام کرے گی'

انہوں نے کہا کہ 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لانے والے طلبا کے لیے اسکالرشپ بڑھاکر 2500 روپے کردی گئی ہے اور کنبہ کی آمدنی کا ضابطہ بھی ہٹادیا گیا ہے۔ سرکار نے طلبا اور ان کے سرپرستوں کو اعزاز دینے کے لیے تیاگ راج اسٹیڈیم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 1001 طلبا اور ان کے اہل خانہ موجود تھے یہاں طلبا کے ساتھ پرنسپل بھی موجود تھے۔

منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا' اسکول کے بعد کی پڑھائی کے لیے دہلی حکومت نے اسکالرشپ بھی شروع کی ہے۔ ایک لاکھ سے کم آمدنی والے کنبہ کے بچوں کے لیے 100 فیصد فیس کے برابر ، ایک سے 2.5 لاکھ آمدنی والے کنبہ کے بچوں کے لیے 50 فیصد فیس کے برابر ، 2.5 سے 6 لاکھ آمدنی والے کنبے کے بچوں کے لیے 50 فیصد فیس کے برابر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا' بارہویں پاس کرنے والے طلبا کو اگر آگے کی پڑھائی کے لیے لون کی ضرورت پڑتی ہے تو دہلی سرکار انہیں 10 لاکھ روپے تک کا لون دلائے گی جو وہ اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد 15 سال تک آرام سے ادا کرسکتے ہیں۔

تقریب کے دوران طالبہ منیشا کماری نے پوچھا تھا کہ 'جنرل اور او بی سی کیٹیگری کے طلبأ و طالبات کو 1500 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنی پڑتی ہے لیکن ایس سی درجے کے طلبأ و طالبات کو صرف 50 روپئے ادا کرنا ہوتا ہے ، مجھے اس بات سے اعتراض نہیں ہے بلکہ ایس سی طالبأ و طالبات کم فیس ادا کرتے ہیں لیکن میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اتنا زیادہ فرق کیوں ہے'؟

جس کے جواب میں سسودیا نے امتحان فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ 'بارہویں سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کی فیس اب دہلی حکومت ادا کرے گی اس تعلق سے ہم پہلے ہی بہت کچھ کر چکے ہیں اور بھی کرسکتے ہیں'۔

Intro:Body:

sajidah 2

Conclusion:
Last Updated : Jun 23, 2019, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.