ETV Bharat / state

اس بار دہلی میں یوم آزای کی تقریب قدرے مختلف ہوگی - کورونا وبا

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو یوم آزادی منانے کی ہدایت کی ہے۔ بھیڑ سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے زیر اہتمام یوم آزادی کے پروگرام میں جن کو بلایا جائے گا وہ سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اس بار بچوں کو اسٹیڈیم میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

delhi government preparation for Independence day celebration in Chhatrasal stadium
اس بار دہلی میں یوم آزای کی تقریب قدرے مختلف ہوگی
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:56 PM IST

کورونا وبا کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر پرچم لہرائینگے۔ تب بہت ساری تبدیلی نظر آئے گی۔ اسی طرح چھترسال اسٹیڈیم میں دہلی حکومت کے زیر اہتمام یوم آزادی پروگرام میں اسکول کے بچوں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

اس بار دہلی میں یوم آزای کی تقریب قدرے مختلف ہوگی

وہیں ڈاکٹر، ہسپتال کے کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکنان، کورونا سے صحت یاب ہونے والے کچھ مریض اس بار بطور مہمان خصوصی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو یوم آزادی منانے کی ہدایت کی ہے۔ بھیڑ سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے زیر اہتمام یوم آزادی کے پروگرام میں جن کو بلایا جائے گا وہ سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اس بار بچوں کو اسٹیڈیم میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

چھترسال اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام کے دوران سماجی دوری، ماسک پہننا لازمی طور پر، صفائی ستھرائی اور کورونا سے لڑنے کے لئے ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرچم لہرائینگے، قومی ترانہ ہوگا، پولیس، نیم فوجی دستہ، ہوم گارڈ، این سی سی، گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ وزیر اعلی کی تقریر اور اس کے بعد پورا پروگرام ایک گھنٹے میں ختم ہوجائے گا۔

یوم آزادی کے پروگرام کے بارے میں جاری کردہ مشاورتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا واریئرز جیسے ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکرز، صفائی ستھرائی کے کارکنان کو تقریب کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے کچھ مریضوں کو بھی پروگرام میں بلایا جائے گا۔ پولیس بینڈ پروگرام بڑے اسکرین، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر ریکارڈ اور شیئر کیے جائیں گے۔ تاکہ جو بھی دیکھنا چاہے وہ اسے دیکھ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.