تبلیغی جماعت کے 2446 افراد جو مرکز اور دیگر مساجد سے وابستہ ہیں ابھی وہ دہلی کے مختلف قرنطینہ سینٹر میں رہ رہے ہیں، ان کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان کے بارے میں، دہلی حکومت نے محکمہ محصولات کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ اب ان سب کو معیاری پروٹوکول کے تحت فارغ کیا جاسکتا ہے۔
ان میں سے جو دہلی کے باشندے ہیں، ان کو قرنطینہ سینٹر چھوڑنے کے بعد گھر جانے کے لئے سفری پاس جاری کیے جائیں گے۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ کسی بھی حالت میں کسی مساجد یا کسی اور جگہ پر نہ رہیں۔ متعلقہ نوڈل آفسر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ فارغ کیے گئے لوگ اپنے گھر تک پہنچ گئے ہیں۔
اس میں جو لوگ دیگر ریاستوں سے ہوں گے، ان تمام لوگوں کے لیے ٹریول پاس جاری کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی سی کو ہوگی۔
تبلیغی جماعت سے وابستہ ان افراد میں 567 غیر ملکی شہری ہیں۔ ان سب کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میں رہ رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کی ہدایت کے تحت ان سب کو دہلی پولیس کی تحویل میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ 6 مئی کو ایک حکم جاری کیا گیا تھا کہ مرکز سے وابستہ افراد جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان کی قرنطینہ مدت پوری ہوچکی ہے انہیں گھر بھیج دیا جائے۔