ETV Bharat / state

Delhi air pollution : 'دہلی حکومت آلودگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے' - دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے

گوپال رائے نے آج ہمسایہ ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی مشترکہ میٹنگ بلانے کے لیے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو خط لکھاGopal Rai dashes off letter to Union Minister ہے ۔

دہلی حکومت آلودگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے : گوپال رائے

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 9:27 PM IST

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے Delhi Environment Minister Gopal Rai نے کہا کہ کیجریوال حکومت اپنی سطح پر آلودگی کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

گوپال رائے نے آج ہمسایہ ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی مشترکہ میٹنگ Urgent Meeting To Curb Pollution بلانے کے لیے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو خط لکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیرماحولیات سے ایک ماہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ ہمسایہ ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی میٹنگ بلا کرایک مشترکہ ایکشن پلان تیار کیا جائے ۔ ان کی حکومت اپنی سطح پر آلودگی کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جب تک آس پاس کی ریاستوں کا آلودگی کو کم کرنے How to Curb Pollution کے لیے مشترکہ ایکشن پلان نہیں بنے گا ۔ تب تک اس کا زیادہ اثر ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کئی ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس وقت دہلی میں تعمیراتی کام بند ہے۔ اس کے علاوہ ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم بھی جاری ہے ۔ دہلی کے باہر سے آنے والے ٹرکوں پر پابندی ہے ۔ صرف ضروری سامان سے منسلک ٹرک ہی دہلی کے اندر آ رہے ہیں۔ پی یو سی سرٹیفکیٹ کی جانچ کی مہم چاروں طرف جاری ہے ۔ پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اوراینٹی اوپن برننگ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایم کے ڈیٹا کی بنیاد پر سی ایس ای نے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کی آلودگی کی سطح میں 31 فیصد دہلی کے اندر کے ذرائع کی آلودگی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Environment Minister Gopal Rai: دہلی میں تعمیرات پر پابندی اگلے حکم تک برقرار

اس کے علاوہ 69 فیصد آلودگی این سی آر کی ریاستوں کے ذرائع کی حصہ داری ہے ۔ اس لیے تمام تر کوششوں کے باوجود دہلی میں آلودگی Delhi air pollutionکی صورتحال برقرار ہے، جس کے پیش نظر آج تیسری بار مرکزی وزیر ماحولیات کو خط لکھا گیا ہے۔ ان سے ایک ماہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ پڑوسی ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی میٹنگ ہونی چاہیے۔ وزرائے ماحولیات کے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ ایکشن پلان بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.