ETV Bharat / state

لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ: دہلی غازی پور بارڈر غیر معینہ مدت کے لیے بند - معاملے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

دہلی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے دہلی، یوپی غازی پور بارڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ: دہلی غازی پور بارڈر غیر معینہ مدت کے لیے بند

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 1:33 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 2:43 PM IST

نئی دہلی:اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں گزشتہ روز ہوئے تشدد معاملے کے بعد دہلی پولیس مستعد ہوگئی ہے، دہلی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے دہلی یوپی غازی پور بارڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین اور اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر بی جے پی کے کارکن نے گاڑی چڑھا دی، جس سے متعدد کسان زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے بی جے پی کارکنان کی کئی گاڑیاں آگ کے حوالے کردی۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لکھیم پور کھیری میں پیش آئے واقعہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے دہلی غازی پور بارڈر، دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو پولیس نے روک دیا ہے۔ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کسانوں کا احتجاج جاری ہے، جبکہ دہلی سے غازی آباد جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے واقعہ کے بعد غازی پور بارڈر پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ غازی پور بارڈر پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.