جب ملازمین نے ای ڈی ایم سی کے عہدیدار سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ کولڈ ڈرنک محکمہ مرکزی فوڈ سپلائی سے صفائی عملہ کو دینے کے لئے آئی ہیں ۔
ملازم کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کی وبا چل رہی ہے اور ایسے میں ای ڈی ایم سی کے افسران ایکسپائری ڈیٹ کی کولڈ ڈرنکس پلا کر ان کی جان لینا چاہتے ہیں۔
ماذا کولڈ ڈرنکس کے ایکسپائر ہوئے 4ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صفائی ملازمین کی صحت سے کھلواڑ ہے۔اور زمہ داران پر فوڈ پوائزننگ کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔
صفائی ملازمین کا کہنا تھا کہ جن افسران نے اس کولڈ ڈرنکس کو تقسیم کیا ہے وہ تعلیم یافتہ تھے، ان کو تواس بات کا علم ہونا چاہیے تھا ،اس کےباوجود انہوں نے ایسی حرکت کی لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔