ETV Bharat / state

Delhi Excise Policy Case منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 6:28 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے آج سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی سی بی آئی کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو ضمانت کی ​​درخواست جمعہ کو خارج کر دی۔ ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد 51 سالہ سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جو عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد سسودیا کو 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں، سسودیا کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سی بی آئی کی درخواست پر انہیں 4 مارچ تک مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا گیا، جس کے بعد سسودیا کو مزید دو دن کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔سی بی آئی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ن سسودیا سے ان کی عدالتی حراست کے دوران پوچھ گچھ کی تھی۔ سسودیا کو بعد میں خصوصی عدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا۔سسودیا کو اس معاملے میں بھی ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

سپریم کورٹ نے 28 فروری کو سسودیا کی رٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ سسودیا نے راحت کی امید میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، جس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی آئی کی جانچ پر سوال اٹھائے تھے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے پر سسودیا نے بعد میں اسی دن نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے قبول کر لیا گیا۔دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اتوار 26 فروری کو تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے دیر شام سسودیا کو گرفتار کر لیا (دہلی حکومت نے تنازعہ کے بعد اس پالیسی کو منسوخ کر دیا تھا)۔سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ سسودیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے، اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ 17 اکتوبر 2022 کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سسودیا سے پوچھ گچھ کی۔سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو سسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia Bail Plea منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر 5 اپریل کو سماعت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.