ETV Bharat / state

دہلی: ڈاکٹر کی خودکشی، رکن اسمبلی پر الزام

دہلی میں ایک 50 سالہ ڈاکٹر راجیندر سنگھ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی، ان کے کمرے سے سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈاکٹڑ کی کڈکشی
ڈاکٹڑ کی کڈکشی
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 2:17 PM IST

دارالحکومت دہلی میں جنوبی دہلی کے نیب سرائے علاقے میں ایک ڈاکٹر نے خودکشی کر لی ہے۔

پولیس نے بتایا 'ڈاکٹر کے گھر سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی پرکاش جروال اسے مسلسل ہراساں کر رہے تھے اور رکن اسمبلی ہی ان کی موت کا ذمہ دار ہے'۔

پولیس نے بتایا 'خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 52 سالہ راجیندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے اور یہ درگا ویہار کا رہنے والا تھا'۔

پولیس کے ایک اعلی افسر نے کہا 'سنگھ نے رسے سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، ایک کرایہ دار نے پتہ لگنے پر صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پولیس کو اس کی خبر دی، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایمس ببھیج دیا گیا ہے'۔

پولیس نے بتایا ہلاک شدہ کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ اس کے والد اس علاقے میں کلینک چلاتے تھے اور وہ سنہ 2007 سے دہلی جل بورڈ کے ساتھ پانی کی فراہمی کے کاروبار میں بھی شریک تھے'۔

پولیس نے مزید بتایا 'مقتول کے بیٹے کی شکایت کی بنیاد پر دیؤلی کے رکن اسملبی اور دیگر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں بھتہ خوری، خود کشی اور دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.