ETV Bharat / state

دہلی: شیلٹر ہوم کی حالت خستہ - Delhi: Despite shelter homes, homeless spend nights out in cold

دہلی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے عارضی شیلٹر ہوم کی خستہ حالی کی وجہ سے خون جمادینے والی سردی میں وہاں کے مکین الاؤ جلاکر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

دہلی پناہ گاہوں کی حالت خستہ
دہلی پناہ گاہوں کی حالت خستہ
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 10:31 AM IST

دہلی شیلٹر ہومز کی دستیابی کے باوجود بہت سے بے گھر افراد اس سردی میں باہر سونے پر مجبور ہیں، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ پناہ گاہوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ صفائی ستھرائی کی طرف بھی خاص دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔

ایک بے گھر محمد سلیم خان نے کہا کہ ہم فٹ پاتھ پر سونے کو مجبور ہیں کیونکہ شیلٹر ہوم میں کافی گندگی ہے۔ منشیات کے عادی افراد کی بڑی تعداد وہاں رہائش پذیر ہے۔

ایک اور بے گھر ذاکر حسین نے بتایا ، "ہمارے پاس اس سردی کے موسم میں اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لئے کمبل بھی نہیں ہے۔ یہاں رات کی پناہ گاہیں زیادہ اچھی نہیں ہیں۔"

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دارالحکومت کا کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔

اگلے دو دن دہلی میں عام طور پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ آسمان ابر آلود رہے گا۔

درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.