ETV Bharat / state

Sagar murder case اولمپیئن پہلوان سشیل کمار اور دیگر کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم - اولمپیئن پہلوان سشیل کمار کی خبر

دہلی کی ایک عدالت نے اولمپیئن پہلوان سشیل کمار اور 17 دیگر پر جونیئر پہلوان ساگر دھنکھڑ قتل کیس میں قتل، اقدام قتل، فسادات، غیر قانونی طور پر اکٹھا ہونا اور مجرمانہ سازش سمیت دیگر دفعات کے تحت فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو 15 اکتوبر 2022 کو عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے۔ Delhi Court On Sushil Kumar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 10:27 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے اولمپیئن پہلوان سشیل کمار اور 17 دیگر پر جونیئر پہلوان ساگر دھنکھڑ قتل کیس میں قتل، اقدام قتل، فسادات، غیر قانونی طور پر اکٹھا ہونا اور مجرمانہ سازش سمیت دیگر دفعات کے تحت فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ Delhi Court On Sushil Kumar

استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد، ایڈیشنل سیشن جج شیواجی آنند نے کہا ’’4 اور 5 مئی 2021کی درمیانی رات کو پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بیانات اور حالات کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف چارجز طے کیے جائیں گے۔ ان میں پہلوان سشیل کمار کے علاوہ 17 ملزمان ہیں۔ ان پر مختلف دفعات کے تحت ساگر دھنکھڑکے قتل کا الزام ہے۔

عدالت نے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو 15 اکتوبر 2022 کو عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے۔ عدالت نے پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل میں استغاثہ اور دفاعی وکیل کے دلائل سننے کے بعد 3 اکتوبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

استغاثہ نے عدالت میں عرض کیا تھا کہ جس طرح ساگر اور دیگر تین افراد کو اغوا کرکے چھترسال اسٹیڈیم لایا گیا اور پھر بے دردی سے مارا پیٹا گیا کہ وہ اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پہلوان ساگر اور سونو کو 4 مئی 2021 کی رات چھترسال اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا تھا۔ ساگر کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sagar murder case: سشیل کمار کا ویڈیو وائرل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.