ساکیت کورٹ کے ضلع جج نینا بنسل کرشنا کے سرکولر کے مطابق تیس ہزاری کورٹ میں تعینات ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گزشتہ 6 مئی کو ایک کورونا متاثر مریض کے رابطے میں آئے۔ کورونا متاثری مریض اپنا بیان درج کرانے عدالت آیا تھا۔ اس بات کی اطلاع انفیکٹیڈ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی اہلیہ نے دیا۔ ان کی اہلیہ ساکیت عدالت میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہیں۔
ایک سرکولر کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی جسٹس یا افسر عدالت احاطہ میں نہیں آئیں گے۔ جو امرجینسی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں وہ بھی اپنے گھر سے آن لائن کام کریں گے۔ اگر آن لائن کام کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہوگا تبھی وہ کورٹ میں آئیں گے۔
ججوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ انہیں زیابطیس، ہائپرٹینشن، دل کے امراض یا کینسر جیسی بیماری ہے تو اس کی اطلاع فورا ضلع جج کو تحریری طور پر دیں، تاکہ انہیں امرجینسی ڈیوٹی کے لیے تعینا نہیں کیا جائے۔