نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (CBI) کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عام آدمی پارٹی (AAP) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور دیگر کو دہلی وقف بورڈ کی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں 23 نومبر کو پیش ہونے کے لئے جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔Delhi Waqf Board Case
خصوصی سی بی آئی جج ایم کے ناگپال نے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد مشاہدہ کیا کہ مجرمانہ سازش کے جرائم کے لیے سیکشن 120 بی (مجرمانہ سازش کی سزا) اور تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت گیارہ ملزمان کے خلاف کافی بنیاد ہے۔
عدالت نے کہاکہ 'اس عدالت نے اس معاملے میں چارج شیٹ کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف مبینہ جرائم کا نوٹس لیا ہے اور ان سب کو اگلی تاریخ پر طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔' ان میں سے کسی کو بھی کیس کی تفتیش کے دوران تفتیشی افسر (آئی او) نے گرفتار نہیں کیا۔ لہذا 23 نومبر کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔'
اس معاملے میں سی بی آئی نے امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے اور چیئرمین کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سی بی آئی نے الزام لگایا کہ خان نے عالم کو سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا جو کہ 'غلط یا غیر قانونی تقرری' تھی۔ اے اے پی لیڈر پر اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) نے وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں کا الزام بھی لگایا ہے۔
سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ یہ تقرریاں اس کیس میں امانت اللہ خان، عالم اور نو دیگر ملزمین کے درمیان رچی گئی مجرمانہ سازش کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہیں جن کے خلاف دہلی وقف ایکٹ 1995 اور قواعد و ضوابط کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ تقرریاں من مانی اور قانون کے مطابق عمل کے بغیر کی گئیں اور مذکورہ ملزمان کے لیے مقررہ معاوضہ بھی زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:HC on Amanatullah کیا امانت اللہ خاں کے بیڈ کریکٹر کا داغ ہٹے گا
یواین آئی