ETV Bharat / state

دہلی: کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 792 - active cases delhi

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی تعداد کم ہو کر 792 رہ گئی ہے۔وہیں کورونا وائرس کے 76 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،35،030 پہنچ گئی ہے ، اس دوران مزید 81 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:38 PM IST

محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.09 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 792 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 81 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 14،09،226 ہوگئی ہے ۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے صرف ایک مریض کی موت ہوئی ہے اور اب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25،012 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.74 فیصد پر مستحکم ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81،451 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس میں آر ٹی پی سی کے 56،212 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن نمونوں کی تعداد 25،239 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،31،207 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، جن میں سے کورونا کی خوراک لینے والوں کی تعداد 93،377 اور دوسری خواراک لینے کی تعداد 38،830 رہی ۔ دارالحکومت میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد اب صرف 256 ہے۔ اب دارالحکومت میں کورونا ممنوعہ علاقوں کی تعداد 586 ہوگئی ہے۔

یواین آئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.