ETV Bharat / state

'خاتون کو ڈپٹی وزیراعلی بنا کر خواتین کو بااختیار بنانے کا تحفہ' - بہار میں خواتین

بہار میں دو ڈپٹی وزیراعلیٰ کے سوال پر منوج تیواری نے کہا کہ 'بہار میں خواتین نے اس بار ووٹنگ کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، لہذا خاتون کو ڈپٹی وزیراعلی بنا کر خواتین کو بااختیار بنانے کا تحفہ دیا گیا ہے۔'

'خاتون کو وزیراعلی بنا کر خواتین کو بااختیار بنانے کا تحفہ'

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:10 PM IST

بھوج پوری فلم کے اداکار اور دہلی کے رکن پارلیمان منوج تیواری نے اتر پردیش کے وارانسی میں میڈیا اہلکاروں سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران بہار میں دو ڈپٹی وزیراعلیٰ کے سوال پر منوج تیواری نے کہا کہ 'یوپی اور بہار بڑی ریاستیں ہیں، یہاں نائب وزیر اعلی رکھنے کی بھی فراہمی ہے۔ بہار میں خواتین نے اس بار ووٹنگ کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، لہذا خاتون کو ڈپٹی وزیراعلی بنا کر خواتین کو بااختیار بنانے کا تحفہ دیا گیا ہے۔'

سشیل مودی کے سوال پر منوج تیواری نے کہا کہ 'سشیل مودی کی باتوں کو غلط سمجھا جارہا ہے، بی جے پی میں جمہوریت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان کی پارٹی ہے۔'

جموں وکشمیر میں گپکار گروپ کے بارے میں منوج تیواری نے کہا کہ 'راہل گاندھی کو سمجھنے میں غلطی ہو گئی۔ ایسے لوگوں کو سمجھنا ہوگا جو بہار میں کنہیا کمار کے ساتھ الیکشن لڑتے ہیں اور جموں وکشمیر میں ایسے گروپ کا حصہ بنتے ہیں۔'

وہیں دہلی کے سابق ریاستی صدر منوج تیواری نے اروند کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'وہ چھٹھ پوجا پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ یوپی اور بہار کے لوگ ان سے ناراض ہیں۔ عالمی وبا کے دور میں اروند کیجریوال شراب بیچنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.