ETV Bharat / state

Delhi Beat Mumbai After 42 Years دہلی نے 42 سال بعد ممبئی کو دی شکست

دہلی نے جمعہ کو رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ-بی میچ میں ممبئی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 42 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کیا۔Delhi Beat Mumbai After 42 Years

دہلی نے 42 سال بعد ممبئی کو دی شکست
دہلی نے 42 سال بعد ممبئی کو دی شکست
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 8:50 PM IST

نئی دہلی:ممبئی نے دہلی کے سامنے 95 رن کا ہدف رکھا جسے میزبان ٹیم نے چوتھے دن دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دہلی نے اس سے قبل 1980 میں رنجی ٹرافی کے میچ میں ممبئی کو شکست دی تھی۔ یہ دہلی کی 41 بار کی رنجی چیمپئن ممبئی کے خلاف مجموعی طور پر دوسری جیت ہے۔

اس تاریخی فتح کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے دہلی نے چوتھے دن ممبئی کے آخری بلے باز کو جلد آؤٹ کر دیا۔ ہریتک شوقین نے 11ویں نمبر کے بلے باز روئسٹن ڈیاس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد دہلی بیٹنگ کے لئے میدان میں آیا۔

دہلی کی اننگز کا آغاز کرنے آئے انوج راوت نے اپنی پہلی تین گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا، حالانکہ وہ چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شوقین نے بھی دہلی کی جارحیت کو کم نہیں ہونے دیا اور اوور کی آخری گیند پر چوکا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:Sunil Gavaskar on Ignoring Sarfaraz Khan اگر آپ کو دبلا پتلا کھلاڑی چاہیے تو آپ فیشن شو میں جاکر تلاش کریں، سنیل گواسکر

پہلی اننگز میں 45 رن کی اہم شراکت داری کرنے والے ہریتک نے دوسری اننگز میں اوپنر ویبھو شرما کے ساتھ 69 رن کی شراکت داری کی، انہوں نے 39 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 36 رن بنائے۔ ویبھو نے 49 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ پر آنے والے نتیش رانا نے چھکا لگا کر دہلی کو فتح دلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.