غورطلب ہے کہ جنوری میں عآپ کے قومی کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 'کیجریوال کا گارنٹی کارڈ' ریلیز کیا تھا۔ جس میں وعدہ کیا تھا کہ دہلی کے باشندوں کو 200 یونٹ بجلی مفت، محلہ مارشل اور 24 گھنٹے صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔
ایک طرف جہاں بی جے پی نے اسکوٹی اور دو روپیہ کلو آٹا دینے کی بات کہی ہے۔ وہیں کانگریس نے 300 یونٹ مفت بجلی کے ساتھ کئی بے روزگاری بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 70 نششتوں پر آٹھ فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔