ETV Bharat / state

Yamuna Cleaning Fund یمنا کی صفائی کے لئے 1028کروڑ روپے کی اضافی منظوری

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 4:07 PM IST

دہلی حکومت نے آج جمنا کی صفائی کے لیے 1028 کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کو منظوری دی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر پانی منیش سسودیا نے جمعرات کو یمنا کی صفائی کے لیے ضمنی گرانٹ کا مطالبہ پیش کیا اور ایوان نے اسے منظور کر لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں جمعرات کو یمنا کی صفائی کے لئے 1028کروڑ روپے کے اضافی رقم کی منظوری کی گئی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور آبی وزیرمنیش سیسودیانے یمنا کی صفائی کے لئے اضافی رقم کا مطالبہ کو ایوان میں رکھااور ایوان نے اسے منظوری دی۔ سیسودیانے کہا،”لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینہ نے افسروں پر دباؤ ڈال کر یمنا کی صفائی کاکام کو روکنے کی ھر ممکنہ کوشش کی۔ دہلی حکومت یمنا کی صفائی کا کام کبھی رکنے نہیں دے گی۔'

سیسودیا نے کہا،”حکومت نے دہلی جل بورڈ کے رکے پیسوں کو تو جاری کروا دیا ہے ساتھ ہی یمنا کی صفائی کے لئے 1028کروڑ روپے کی اضافی بجٹ بھی جاری کیا ہے تاکہ یمنا کو صاف کرنے کے کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔ یمنا کی صفائی کا کام روکنا نہیں ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اگلے انتخاب سے پہلے یمنا صاف کرنے کا عہد لیا ہے جسے مکمل کیا جائے گا۔ دہلی حکومت اس طرف جنگی سطح پر کام کر رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے یمنا کی صفائی کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے خود ہر پہلو پر گہری نظر رکھی ہے اور روزانہ ایک ایک نالے اور اس کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کتنا کام کر رہا ہے یا نہیں، ٹریٹیڈ پانی کہاں جا رہا ہے وغیرہ چیزوں پر افسران سے پیش رفت رپورٹ لیتے ہیں اور ان کی جانچ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے دہلی جل بورڈ کو یمنا کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کے لیے 1028 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi govt On Clean Water دہلی حکومت ہر گھر کو 24 گھنٹے صاف پانی فراہم کرے گی، سسودیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.