ETV Bharat / state

دہلی: یوم اردو کی مناسبت سے اعزازی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:39 PM IST

کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد ایک پروگرام میں پروفیسر اختر الواسع نے علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال اردو شاعری کی آبرو اور جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیہ اور بھارت کی شان میں لکھا گیا اقبال کا ترانہ غیر معمولی ہے۔ وہ بنیادی طور پر امن و آشتی کے علمبردار ہیں۔

یوم اردو کی مناسبت سے دہلی میں تحریکی لائحہ عمل پر تقریب منعقد

اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے پوری زندگی مسلم قوم کو جگانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے یوم اردو منانے کا سلسلہ 1997 سے مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج انہیں کی مناسبت سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور اردو دیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ پانے والی اہم شخصیات میں ڈاکٹر شمس بدایونی، فاروق ارگلی، فاروق سید، ڈاکٹر تابش مہدی، ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، آفتاب حسنین، ڈاکٹر محمد نثار احمد، محمد رامش، امیر احمد صدیقی، سنجے رائے کوشل شرما، شبانہ و دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برسوں سے انصاف کیلئے جدوجہد کر رہے رمضان بٹ کے اہل خانہ، آخر کب ملے گا انصاف؟

پروفیسر عبدالحق نے فکر انگیز گفتگو میں کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ہمیں خود آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسے پروگرامز کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.