نئی دہلی: اترپردیش کے غازی آباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے قافلے پر ہوئے حملے کی ایم آئی ایم دہلی اکائی کے صدر کلیم الحفیظ نے شدید مذمت کی۔ Attack on Owaisi in chhajarsi
کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'اس طرح کے بزدلانہ حملے سے مجلس کے حوصلے کبھی ماند نہیں پڑیں گے۔ ان کی گاڑی پر تین سے چار راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے والوں میں تین سے چار لوگ شامل بتائے جا رہے ہیں۔' Firing on Owaisi car
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے شرپسند عناصر پر پولیس فوری کارروائی کرے اور الیکشن کمیشن نوٹس کرے کہ الیکشن کے وقت ایک پارٹی کے سربراہ پر حملے کی اصل وجہ کیا ہے۔'
ایم آئی ایم دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے اسد الدین اویسی کے گھر پہنچے اور ان کے ساتھ ایم آئی ایم کےکافی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi Attacked: اسد الدین اویسی فائرنگ معاملے کو آج پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے
واضح رہے کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تشہری مہم چل رہی ہے جس میں ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی میرٹھ میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد چھجارسی ٹول ٹیکس سے جا رہے تھے کہ ٹول ٹیکس پر شرپسند عناصر نے اسد الدین اویسی کے قافلہ پر حملہ کردیا جس میں گاڑی پر کئی فائرنگ کے نشانات ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار
وہیں اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی ہاپوڑ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ایس پی ہاپوڑ نے بتایا کہ 'سچن نامی ملزم کو پستول کے ساتھ پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری تھی لیکن دوسرے ملزم شبھم نے تھانے میں سرینڈر کردیا ہے۔' Two arrest for firing at owaisi car