ملک میں کورونا متاثرہ کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہفتے کے روز ایک دن میں کورونا کے 4792 نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ کورونا سے 3979 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9333 پہنچ گئی ہے۔
دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 129 ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 438 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وہیں دہلی میں اب تک کورونا کے کُل 5278 فعال مریض ہیں۔ جبکہ یہاں اب تک 3926 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔