ETV Bharat / state

غیر ملکی سفیروں کا اجیت ڈوبھال سے ملاقات کا امکان

پچیس اراکین پر مشتمل غیر ملکی سفیروں کے وفد کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔

غیر ملکی سفیروں کا اجیت ڈوبھال سے ملاقات کا امکان
غیر ملکی سفیروں کا اجیت ڈوبھال سے ملاقات کا امکان
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 8:32 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:17 AM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں کا 25 رکنی وفد آج قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال سے ملاقات کرے گا۔

گزشتہ روز اس وفد نے جموں میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو، چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی خاتون چیف جسٹس جسٹس گیتا متل کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 سفارتکاروں پر مشتمل تیسرا وفد بدھ کے روز سرینگر پہنچا تھا اور سخت حفاظتی بندوبست اور ڈورن کیمروں کی نگرانی میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سیر کے بعد گپکار میں واقع للت گرینڈ ہوٹل میں مختلف عوامی وفود کے علاوہ کئی سیاسی لیڈروں اور صحافیوں کے ساتھ ملاقی ہوا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے پانچ اگست 2019ء کے فیصلوں کے بعد یہ کسی غیر ملکی وفد کا تیسرا دورہ کشمیر تھا۔

قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کا یہ دورہ اس وقت ہوا جب دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر حال ہی میں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا جو سوشل میڈیا پر سیاسی گلیاروں سے لے کر صحافتی حلقوں تک گرم موضوع بحث بن گیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.