ETV Bharat / state

کرفیو پاس کے لیے لوگ قطار میں - پرانی دہلی

دہلی میں لاک ڈاون کے دوران عام نقل و حرکت ممنوع ہے لیکن ناگزیر حالات میں کرفیو پاس دکھا کر آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے جس کے حصول کے لئے پولیس اسٹیشن کے سامنے لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔

کرفیو پاس  لوگ قطار میں کھڑے
کرفیو پاس لوگ قطار میں کھڑے
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 11:52 PM IST

پرانی دہلی کے دریا گنج پولیس اسٹیشن کے لئے جمعہ، مصروف ترین دن تھا، دن بھر اس پولیس اسٹیشن میں کرفیو پاس جاری کیا جاتا رہا، تب بھی کرفیو پاس حاصل کرنے والوں کی بھیڑ کم نہیں ہوئی۔

کرفیو پاس لوگ قطار میں کھڑے
یہاں پولیس اسٹیشن سے باہر لوگ کرفیو پاس کے لئے قطار میں کھڑے ہیں اور صبر کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے قطار میں کھڑے لوگوں سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ طبی اور تجارتی بنیادوں پر کرفیو پاس کے لئے درخواست زیادہ دی گئی ہے۔
کرفیو پاس  لوگ قطار میں کھڑے
کرفیو پاس لوگ قطار میں کھڑے
کسی کے رشتہ دار ہسپتال میں ہے تو اس کے لئے کرفیو پاس چاہئے، کسی کی جنرل اسٹور کی دوکان ہے، وہاں پہنچنے کے لئے پاس چاہئے ۔ کچھ لوگ یہاں ایسے بھی نظر آئے جو اکاؤنٹ کا کام کرتے ہیں، ماہ ختم ہونے والا ہے اور تنخواہیں بھی جاری کرنا ہے، اسی لئے ان اکاونٹنٹس کا آفس پہنچنا ضروری ہے اور اسی کے لئے پاس بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کرفیو پاس  لوگ قطار میں کھڑے
کرفیو پاس لوگ قطار میں کھڑے
کئی لوگ ایسے بھی نظر آئے جو شئیر مارکیٹ کی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں اور شئیر بازار ابھی بند نہیں ہوا، اس تعلق سے ان لوگوں کو اپنے اپنے دفاتر جانا ہے، جس کے لئے انہوں نے کرفیو پاس کی درخواست دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.