ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے بہادر جوانوں کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 8:00 AM IST

سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر ملک بھر میں پولیس کی زیادتی کی خبریں شہ سرخیاں بنیں لیکن کچھ پولیس اہلکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران انسانیت کا فرض بھی ادا کیا۔

دہلی پولیس نے بہادر جوانوں کو اعزاز سے نوازا
دہلی پولیس نے بہادر جوانوں کو اعزاز سے نوازا

دہلی پولیس نے ایسے ہی 100 جوانوں کو دہلی کے ایوان غالب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا۔

ڈیوٹی کے دوران بہادری سے جرائم کو روکنے اور ملزمان کو اپنی گرفت میں لے کر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے والے 100، پی سی آر جوانوں کو جوائنٹ سی پی کے دست مبارک سے سند دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

جوائنٹ سی پی پی سی آر نے اپنے بیان میں اعزاز سے نوازے گئے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی یونٹ کی کامیابی اس کے کام پر منحصر ہوتی ہے۔ پی سی آر کی خوبی تب ہے جب فون کالز کے فوراً بعد پی سی آر وین موقع پر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ نیا برس نئی چیلنجز کے ساتھ تیار ہے، 26 جنوری پھر الیکشن ایسے میں ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم روکنے اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے پی سی آر میں فنگر پرنٹ اسکینر کی سہولت دینے پر غور و خوص کیا جا رہا ہے اور جلد ہی یہ سہولت پی سی آر کو دے دی جائے گی تاکہ وہ چیکنگ کے دوران ہی ملزمان کو اپنی گرفت میں لے سکیں۔

دہلی پولیس کے بہادر جوان اعزاز سے سرفراز

وہیں دی سی پی شرت کمار سنہا نے بتایا کہ سال بھر میں پی سی آر وین کے ذریعہ 1982 زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ جبکہ 1800 سے زائد ایسے کام ہیں جنہیں انسانیت کے لیے بہتر کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد دفعہ پی سی آر کے پاس حاملہ خواتین کی کالز آتی ہیں جنہیں ہسپتال لے جانا ہوتا ہے کئی دفعہ تو ایسا بھی ہوا کہ پی سی آر کے اندر ہی بچے کی پیدائش ہوئی۔

Intro:ملک بھر میں پولیس کی بربریت کے چرچہ عام ہیں لیکن کچھ پولیس اہلکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران انسانیت کا فرض بھی ادا کیا.

Body: دہلی پولیس نے ایسے ہی 100 جوانوں کو آج دہلی کے ایوان غالب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اعزاز سے سرفراز کیا.

ڈیوٹی کے دوران بہادری سے جرائم کو روکنے اور ملزمان کو اپنی گرفت میں لیکر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے والے 100، پی سی آر جوانوں کو جوائنٹ سی پی کے دست مبارک سے سند دے کر اعزاز سے نوازا گیا.

جوائنٹ سی پی پی سی آر نے اپنے بیان میں اعزاز سے نوازے گئے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی یونٹ کی کامیابی اس کے کام پر منحصر ہوتی ہے. پی سی آر کی خوبی تب ہے جب فون کالز کے فوراً بعد پی سی آر وین موقع پر پہنچے.

انہوں نے کہا کہ نیا برس نئی چیلنجز کے ساتھ تیار ہے، 26 جنوری پھر الیکشن ایسے میں ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ جرائم روکنے اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے پی سی آر میں فنگر پرنٹ اسکینر کی سہولت دینے پر غور و خوص کیا جا رہا ہے اور جلد ہی یہ سہولت پی سی آر کو دے دی جائے گی تاکہ وہ چیکنگ کے دوران ہی ملزمان کو اپنی گرفت میں لے سکیں.

وہیں دی سی پی شرت کمار سنہا نے بتایا کہ سال بھر میں پی سی آر وین کے ذریعہ 1982 زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے. جبکہ 1800 سے زائد ایسے کام ہیں جنہیں انسانیت کے لیے بہتر کہا جا سکتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ متعدد دفعہ پی سی آر کے پاس حاملہ خواتین کی کالز آتی ہیں جنہیں ہسپتال لے جانا ہوتا ہے کئی دفعہ تو ایسا بھی ہوا کہ پی سی آر کے اندر ہی بچے کی پیدائش ہوئی.

Conclusion:شرت کمار سنہا، دپٹی کمیشنر آف پولیس
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.