ETV Bharat / state

دیپ سدھو نے ویڈیو جاری کرکے وضاحت پیش کی - اسٹریٹ فروم مائی سول

پنجاب کے مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپے کے بعد پنجابی اداکار اور سماجی کارکن دیپ سدھو نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں وہ کافی جذباتی نظر آئے۔

Deep Sidhu
Deep Sidhu
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 11:18 AM IST

دیپ سدھو جو 26 جنوری کو لال قلعے میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب ہیں، نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو اپ لوڈ کی کیوں کہ انہیں تلاش کرنے کے لیے پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

دیپ سدھو ویڈیو میں پنجابی زبان میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر 'اسٹریٹ فروم مائی سول'کے عنوان سے 15 منٹ طویل ویڈیو میں سدھو جذباتی بیان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دیپ سدھو کہہ رہے ہیں کہ 'اپنی ساری زندگی کو پیچھے چھوڑ کر میں پنجابیوں کی حمایت میں ان کے احتجاج میں شامل ہوا لیکن کسی کو کچھ نظر نہیں آیا اور مجھے غدار کہا گیا۔ میں نے یہ سب آپ لوگوں کی آواز بلند کرنے کے لیے کیا تھا۔ میں کئی ماہ سے سڑکوں اور خیموں میں سب سے ملاقات کی لیکن مجھے ہی غدار کہا جا رہا ہے۔

دیپ سدھو کی اس ویڈیو پر دو گھنٹوں میں 19 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ 11 ہزار کمنٹس کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.