پون کمار نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے گذشتہ 6 جنوری کو درخواست مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔
پون کمار کے والد کی عرضی میں کہا گیا ہےپیسہ لے کر میڈیا میں انٹرویو دینے کی وجہ سے اس معاملے کا میڈیا ٹرائل کیا گیا جس سے کیس پر اثر پرا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کے ایک چشم دید گواہ اور متاثرہ کادوست اس واقعہ والے دن متاثرہ کے ساتھ بس میں سوار تھا، اس کی گواہی کے بعد ہی چاروں مجرموں کو پھانسی کی سزا مقرر کی گئی۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس نے کورٹ میں جھوٹی گواہی دی ہے۔
عرضی میں ان خبروں کو بنیاد بنایا گیا ہےجس کے مطابق اس نے کوئی نیوز چینل کو انٹرویو دے کر لاکھوں روپے کمائے، نیوز چینل میں خبروں کی وجہ سے اس معاملے کا میڈیا ٹرائل ہوا اور کورٹ میں اس کا اثر پڑا۔
درخواست میں اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پون کے والد نے پولیس سے شکایت کی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ، جس کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔