ETV Bharat / state

دہلی: مشکوک حالت میں انسپکٹر کی لاش برآمد - کار کی تلاشی

کار کی تلاشی کے دوران کچھ خالی گلاس بھی ملے ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے انسپکٹر کے ساتھ کار میں کوئی دوسرا شخص تھا یا نہیں۔

دہلی: مشکوک حالت میں انسپکٹر کی لاش برامد

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:51 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے علاقے کیشوا پورم کے رام پورہ میں مشکوک حالت میں کار کے اندر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دراصل ایک دکاندار نے کیشو پورم تھانہ کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے کار اور ہلاک شخص کی تلاشی لی، جس میں پتہ چلا ہے کہ مرنے والے کا نام وشال ہے۔ وہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل میں بطور انسپکٹر تعینات تھا۔

کار کی تلاشی کے دوران کچھ خالی گلاس بھی ملے ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے انسپیکٹر کے ساتھ کار میں کوئی دوسرا شخص تھا یا نہیں۔

وہیں اس معاملے کی اطلاع مقامی پولیس نے خصوصی سیل کو بھی دی ہے۔

کیشیو پورم پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جہانگیرپوری کے بابو جگجیون رام اسپتال بھیج دیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.