ETV Bharat / state

چیتن چوہان کی رحلت پردانش علی کا اظہار تعزیت - former cricketer and UP Cabinet minister Chetan Chauhan

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے لیڈر اور امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے سابق کرکٹر، ممبرپارلیمنٹ اور یوپی کے وزیر چین چوہان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چیتن چوہان کی رحلت پردانش علی کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:20 AM IST

دانش علی نے اتوار کو ایک پیغام میں کہا کہ سابق کرکٹر چیتن چوہان کے انتقال کی خبر انتہائی غمزدہ کرنے والی ہے۔ وہ میری لوک سبھا سیٹ امروہہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں نیز وہ ابھی میرے لوک سبھا حلقہ کی ایک اسمبلی نوگاؤں سعادت سیٹ سے ایم ایل اے اور یوپی میں وزیر تھے۔ ان کی کورونا سے موت کی خبر سے دل کو بہت صدمہ پہنچا ہے۔ چیتن چوہان امروہہ کے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ کوروناپازیٹو ہونے کے بعد ان سے بات ہوئی۔ انہوں نے اپنی حالت بہتر بتائی تھی۔ لیکن کووڈ پر جیت نہ پاسکے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود ہمارے تعلقات اچھے تھے۔ وہ اپنے عہد کے بہترین کرکٹر تھے۔انہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

علی نے کہا ”چیتن چوہان جی کا جانا کرکٹ اور سیاست دونوں کے لئے نقصان ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اورتعزیت ان کے کنبہ اور دوستوں کے ہمراہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.