نئی دہلی: کانگریس نے 21 دسمبر کو ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کیا جا سکے جس نے شمالی ہند کی تین بڑی ریاستوں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اترنے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس اجلاس میں جو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی، پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول قومی صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی اور دیگر قائدین کی بڑی تعداد نشستوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور و فکر کریں گے۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا یہ اجلاس 19 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' بلاک کے اجلاس کے دو دن بعد ہوگا۔ اجلاس میں 2024 سے پہلے راہل گاندھی کی یاترا پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے اس ریلی میں بے روزگاری اور مہنگائی اور دیگر مسائل کو اٹھایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پیدل یاترا سمیت ہائبرڈ موڈ میں مشرق سے مغرب یاترا پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ ہونے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں: کانگریس کو خود کا جائزہ لینا ہوگا: پرینکا چترویدی
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ 19 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں ایک "بنیادی مثبت ایجنڈا" تیار کرنا، سیٹ شیئرنگ اور مشترکہ ریلیاں نکالنے کا پروگرام اپوزیشن انڈیا بلاک کے سامنے اہم چیلنجز میں سے ہیں جو اس اجلاس میں اٹھائے جائیں گے۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹیاں اتحاد کے موضوع کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔