ETV Bharat / state

سی ڈبلیو سی نے ملک کی سیکورٹی، مہنگائی اور کسانوں کے امور پر گہری تشویش ظاہر کی - سی ڈبلیو سی نے ملک کی سیکورٹی

کانگریس کے اعلی پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے ملک کے سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ملک اقتصادی بدحالی، سیکورٹی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مختلف چیلنجوں سے چوطرفہ گھر گیا ہے اور حکومت کے لئے ان حالات سے نپٹنا مشکل ہوگیا ہے۔

سی ڈبلیو سی نے ملک کی سیکورٹی، مہنگائی اور کسانوں کے امور پر گہری تشویش ظاہر کی

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 2:54 AM IST

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ورکنگ کمیٹی کی پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے سنیچر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت کی پالیساں مہلک ہیں جن کی وجہ سے ملک کی حالت ابتر ہوچکی ہے اور لوگوں پر بھاری بوجھ ڈال دیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ورکنگ کمیٹی نے سیاست، مہنگائی اور کسانوں کے مسائل پر گہرا غور و خوض کیا اور قرارداد منظوری کی کہ ملک کی داخلی اور باہری سیکورٹی، مہنگائی کی مار، بے روزگاری کے اعدادو شمار میں اضافہ، ملک کے اقتصادی حالات بہت خراب ہوگئے ہیں اور مودی حکومت ان چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

طویل عرصے بعد بلائی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پانچ گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں تنظیمی انتخابات ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال ، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی پر طویل بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اسپتال میں راہل نے کی ملاقات

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مسٹر راہل گاندھی کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ اراکین اس تجویز پر میٹنگ میں خاموش رہے۔ ذرائع کے مطابق اسے اراکین کی منظوری کے طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ اگر پارٹی رہنما ان پر دباؤ ڈالتے ہیں تو وہ یہ ذمہ داری لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر سونیا گاندھی نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.