ETV Bharat / state

سی ٹی ای ٹی کے نتائج جاری - رمیش پوکھریال نشنک

سی ٹی ای ٹی کا اہلیتی امتحان 7 جولائی 2019 کو ہوا تھا، 23 دنوں کے اندر اس کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے مبارک باد پیش کیا ہے۔

سی ٹی ای ٹی کے نتائج جاری
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 6:02 PM IST

مرکزی اساتذہ اہلیت امتحان (سی ٹی ای ٹی) کے نتائج اس بار ریکارڈ 23دن میں آئے اور تین لاکھ 52ہزار امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ملک کے 104 شہروں کے 2942 مراکز پر گزشتہ سات جولائی کو ہوئے اس امتحان میں 23لاکھ 77ہزار امیدواروں نے امتحانات دیئے تھے۔ مجموعی طورپر 29لاکھ 22ہزار امیدواروں نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔

سی ٹی ای ٹی کے نتائج جاری
سی ٹی ای ٹی کے نتائج جاری
وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے ریکارڈ وقت میں نتائج آنے پر خوشی ظاہر کی ہے اور اسے ایک خاص کامیابی قرار دیا ہے۔اساتذہ اہلیت امتحان کے لئے 2942امتحان مراکز پر سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔ اس کے علاوہ 4335مبصرین اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 827افسران بھی تعینات تھے۔ اس سے پہلے اب تک 11مرتبہ یہ امتحان ہوا ہے۔تین لاکھ 52ہزار پاس امیدواروں میں سے دو لاکھ 15ہزار پہلے سوالنامہ میں پاس ہوئے جبکہ ایک لاکھ 37ہزار دوسرے سوالنامہ میں پاس ہوئے۔ پیپر ایک پہلی سے پانچویں کلاس کے اساتذہ کے لئے جبکہ پیپر دو چھٹی سے آٹھویں تک کے لئے۔ جن امیدواروں نے امتحان دیئے اور جو پاس ہوئے ان کی مارک شیٹ ڈیجیٹل لاکر میں دستیاب ہوں گی جسے طلبا ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.