نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی)، نئی دہلی کے 63ویں کورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے ہمیشہ قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اول برلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آج عالمی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی سلامتی کا منظرنامہ تیزی سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر جنگ، منشیات، اسلحہ ، منی لانڈرنگ جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹکنالوجی کے ذریعے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اوم برلا نے امید ظاہر کی کہ جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ میں آکر وہ قانون سازوں کے طریقہ کار سے واقف ہوں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ لڑنے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے اور ہمارے پاس فوجی حکمت عملی کی شاندار وراثت ہے۔ چانکیہ کا ذکر کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ جنگ کے اصول، سفارت کاری اور مستقبل کی جو حکمت عملی وغیرہ ان کے ذریعہ سکھائی گئی ہے، وہ آج بھی سفارتی تعلقات کی پہچان ہے۔ بھارت کے دفاعی شعبے میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ایک مضبوط ہندوستان کے لیے ایک مضبوط فوج بنانے کے لیے ہم نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے دفاع کو خود کفیل بنانے کی پہل کرتے ہوئے ایک مضبوط فوجی بنیاد رکھی ہے۔
اوم برلا نے کہا کہ دفاعی صنعتی راہداریوں کے قیام سے لے کر مینوفیکچرنگ سسٹم کے لیے سپلائی چین بنانے تک ، درآمدات پر انحصار کم کرنے سے لے کر دفاعی برآمدات بڑھانے تک اور زیادہ بجٹ مختص کرنے سے لے کر 'میک ان انڈیا' کے ذریعے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے تک، بھارت نے ہر سطح پر تیزیرفتار ترقی کی ہے اور دفاعی افواج کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتا ہے۔
یو این آئی