ETV Bharat / state

دہلی: محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر ٹیچر ایسوسی ایشن کی تنقید - दिल्ली शिक्षा विभाग की लापरवाही

گورنمنٹ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجے ویر نے کہا کہ 'محکمہ کی ہدایت کے مطابق نصاب سے زیادہ این جی او کی سرگرمیوں کو پورا کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ بصورت دیگر اساتذہ کو محکمہ جاتی کارروائی کے لئے تیار رہنا ہوتا ہے۔ جب بورڈ کا نتیجہ کمزور ہوتا ہے تو اساتذہ کو ذمہ دار قرار دے کر ان کے پرموشن روک دئیے جاتے ہیں۔

دہلی محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر تنقید
دہلی محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر تنقید
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 10:36 PM IST

دہلی گورنمنٹ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجے ویر نے دہلی کے محکمہ تعلیم کے موجودہ طریقہ کار پر سخت تنقید کی ہے۔

دہلی محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر تنقید
دہلی محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر تنقیددہلی محکمہ تعلیم کے طریقہ کار پر تنقید

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں اور اسکول کے سربراہ کے لکھنے کے بعد بھی ہزاروں اساتذہ کووڈ ڈیوٹی میں مصروف ہیں جس کے باعث بچوں کا نصاب مکمل نہیں ہو رہا۔بچے کلاسوں میں اساتذہ کے منتظر ہیں، سی بی ایس ای نے مڈ ٹرم امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

لیکن این جی او حکومت کے ساتھ انٹرپرینیورشپ، ہیپی نیس، ای وی جی سی کونسلنگ اور بہت ساری غیر ضروری سرگرمیوں کی وجہ سے نصاب مکمل کرنے کے لیے وقت نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ہدایت کے مطابق نصاب سے زیادہ این جی او کی سرگرمیوں کو پورا کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ بصورت دیگر اساتذہ کو محکمہ جاتی کارروائی کے لئے تیار رہنا ہوتا ہے۔ جب بورڈ کا رزلٹ کمزور ہوتا ہے تو اساتذہ کو ذمہ دار قرار دے کر ان کے پرموشن روک دئیے جاتے ہیں۔

اگر نتائج اچھے ہوں تو حکومت کی پالیسیوں اور این جی او کی سرگرمیوں کو کریڈٹ ملتا ہے۔دہلی تعلیمی ماڈل حقیقت سے مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں 'سلک فیب'

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابھی اساتذہ کو بغیر کسی تاخیر کے اسکول بھیج کرحکومت کو صرف نصاب پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ ہر ایک کو یہ سوچنا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے کام کے ایام (ورکنگ ڈیز) کم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.