ETV Bharat / state

دہلی: کشمیری ڈاکٹر سے پوچھ گچھ - بترا ہسپتال

ماہر امراض قلب ڈاکٹر اپیندر کول کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سمن جاری کرکے پوچھ گچھ کی ہے۔

دہلی نشین کشمیری ڈاکٹر کی پوچھ تاچھ
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 7:24 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:33 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر اپیندر کول کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے سمن جاری کرکے تحقیقات کی ہے۔

ڈاکٹر کول بترا ہسپتال کے چیئرمین ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے دہلی میں مقیم ہیں۔کشمیر سے تعلق کی بنیاد پر وہ جموں و کشمیر کے سیاسی معاملات پر اکثر رائے زنی کرتے ہیں جبکہ کشمیر کے سرکردہ علیٰحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی اور یاسین ملک ان کے زیر علاج رہے ہیں۔

دہلی نشین کشمیری ڈاکٹر کی پوچھ تاچھ
دہلی نشین کشمیری ڈاکٹر کی پوچھ تاچھ

گزشتہ روز این آئی اے نے ڈاکٹر اپیندر کول کو سمن جاری کیا، اور آج صبح انہیں پوچھ گچھ کے لیے این آئی اے کے دفتر بلایا گیا۔

اس ضمن میں این آئی اے کی نوٹس کی ایک کاپی سوشل میڈیا میں گردش کررہی ہے، جس میں این آئی اے نے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کول کو ایک مقدمہ کی تفتیش کے لیے اپنے ہیڈ کوارٹر بلایا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر کول نے این آئی اے کے ذریعہ پوچھ گچھ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر کول سے این آئی اے کے اہلکاروں نے چند برس قبل یاسین ملک کے ساتھ ان کے ایس ایم ایس تبادلے پر پوچھ تاچھ کی۔

دہلی نشین کشمیری ڈاکٹر کی پوچھ تاچھ
دہلی نشین کشمیری ڈاکٹر کی پوچھ تاچھ

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر کول سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا۔

ڈاکٹر اپیندر کول نے حال ہی مین ٹیلیویژن مباحث کے دوران مرکزی حکومت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کی نکتہ چینی کی۔

Intro:ماہر امراض قلب ڈاکٹر کول کو 370 کی منسوخی کی تنقید مہنگی پڑی، قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے سمن جاری کر کے پوچھ گچھ کی

نئی دہلی
امراض قلب کے ماہر اور بترا ہاسپیٹل کے چیئرمین ڈاکٹر اپیندر کول کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ۔ آرٹیکل 370 پر مبینہ تبصرہ کے لئے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے آج صبح ان سے پوچھ گچھ کی۔
گزشتہ روز این آئی اے نے ڈاکٹر اپیندر کول کو سمن جاری کیا اور آج صبح انہیں پوچھ گچھ کے لئے این آئی اے کے دفتر بلایا گیا۔
اس تعلق سے این آئی اے کے مبینہ نوٹس کی ایک کاپی سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے، جس میں این آئی اے نے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کول کو ایک نامعلوم مقدمہ کی تفتیش کے لئے اپنے ہیڈ کوارٹر بلایا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر کول نے این آئی اے کے ذریعہ پوچھ گچھ کرنے کی تصدیق کی، اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر کول سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا۔
واٹس ایپ پر نوٹس کی کاپی بھیجی ہے

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.