ETV Bharat / state

دہلی: فوجداری مقدمات میں اضافہ

لاک ڈاؤن میں جرائم سے دہلی کے لوگوں کو راحت ملی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے دہلی میں فوج داری مقدمات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ جس کے سبب دہلی پولیس نے جرائم کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

Crime rises after lockdown, police administration diligent
لاک ڈاؤن کے بعد جرم میں اضافہ، پولیس انتظامیہ مستعد
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:31 PM IST

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے کھلنے کے بعد سے جرائم کو روکنے کی کوششیں بھی تیزہوئی ہیں۔ جون کے مہینے میں پولیس نے 3750 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اب اس طرح کے بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہسٹری شیٹ، تڑی پار اور ایم سی او سی اے (مکوکا) کے تحت کارروائی کرنے پر زور دے رہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان تین ہتھیاروں کی مدد سے دہلی میں جرائم پر قابو پایا جائے گا۔

Crime rises after lockdown, police administration diligent
لاک ڈاؤن کے بعد جرم میں اضافہ، پولیس انتظامیہ مستعد

معلومات کے مطابق یکم جون سے لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد جہاں جرائم میں اضافہ ہوا ہے دوسری طرف پولیس کی کارروائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے صرف جون کے مہینے میں بڑی تعداد میں بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کمشنر کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ آئے دن یہ جرم کرنے والے بدمعاشوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔ ان کی تاریخ کھنگالی جائے، انھیں تڑی پار کیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو ان کے خلاف ایم سی او سی اے کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

دہلی پولیس کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 3750 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2133 بدمعاشوں کے ڈوزیئرز کھنگالے گئے ہیں۔ جون میں اوسطا 125 بدمعاشوں کو روزانہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں سے 269 ایسے بدمعاش تھے جو ہسٹری شیٹ کے لیے قابل پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 169 بدمعاشوں کے خلاف بھی ایک ہسٹری شیٹ تیار کی گئی ہے۔ گرفتار بدمعاشوں میں 198 بدمعاشوں کے خلاف تڑی پار کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 28 کو اس معاملے میں نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دو ایسے بدمعاش ملے ہیں جن پر ایم سی او سی اے لگایا جاسکتا ہے۔ پولیس بھی اس کے لئے تیاری کر رہی ہے۔

ہسٹری شیٹر، تڑی پار اور مکوکا آخر ہیں کیا؟

ہسٹری شیٹر- اکثر بدمعاشوں کے نام اس میں درج کیے جاتے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس تھانے کے علاقے کا رہائش پذیر بدمعاش ہے۔

تڑی پار۔ جو بدمعاش اکثر جرم کرتے ہیں، انہیں پولیس تڑی پار کردیتی ہے۔ یہ مدت کم از کم چھ ماہ کی ہوتی ہے۔ تڑی پار کے اس دور میں بدمعاش شہر میں داخل نہیں ہوسکتا۔

مکوکا۔ جنہوں نے منظم جرم کیا ہے ان کے خلاف ایم سی او سی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ جس کے خلاف ایم سی او سی اے کارروائی ہوتی ہے، اسے کئی سالوں تک عدالت سے ضمانت نہیں ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.