ETV Bharat / state

دہلی میں معمولی رقم کے لئے بے دردی سے قتل - قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج منظرعام پر

قومی دار الحکومت دہلی میں ایک نابالغ کے ہاتھوں صرف 350 روپے کے لیے ایک نوجوان کے قتل کا ایک واقعہ پیش آیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج منظر عام پر آئی ہے۔ ہلاک شدہ نوجوان کے جسم پر چاقو کے 50 سے زائد نشانات پائے گئے۔ Teenager beaten to death for just Rs 350 in delhi

Teenager beaten to death
Teenager beaten to death
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 12:18 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے شمال مشرقی علاقے سے منگل کے دن ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نابالغ لڑکے نے صرف 350 روپے کے لیے 18 سالہ لڑکے کا بے دردی سے قتل کر دیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج منظر عام پر آئی ہے۔ 16 سالہ لڑکے نے نوجوان پر چاقو سے کم از کم 50 سے زائد مرتبہ وار کیے۔ اس نوجوان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ اور اس کے لہولہان جسم کو گھسیٹ کر ایک تنگ گلی میں لے گیا اور اس کی لاش کے سامنے ناچنے لگا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10:20 بجے پیش آیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہلاک شدہ نوجوان کی گردن، کانوں اور چہرے پر چاقو سے حملے کے نشانات ہیں۔ ہلاک شدہ نوجوان کے جسم پر چاقو کے 50 نشانات پائے گئے۔ پولیس نے بدھ کی صبح ملزم کو حراست میں لیکر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کے وقت لڑکا حالت نشے میں تھا۔ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت جعفرآباد کے رہائشی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پرساد اٹھا کر کھانے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی ڈاکٹر جوائی ٹرکی نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 11:15 بجے اطلاع ملی کہ ویلکم تھانہ علاقہ کی جنتا مزدور کالونی گلی نمبر 18 عیدگاہ روڈ پر ایک لڑکے کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جب وہ وہاں پہنچے تو خون میں لت پت لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.