دارالحکومت دہلی میں کورونا کس طرح سخت شکل اختیار کررہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نہ صرف کووڈ سے مرنے والوں کی لاش کو جلانے کے لیے اجازت مل رہی ہے بلکہ شمشان میں نئی چتائیں بھی بنائی جا رہی ہیں۔ ہستسال میں واقع شمشان میں 29 نئی چتائیں تعمیر کی گئی ہیں۔
واقعی یہ باتیں ڈرانے والی ہیں ، لہذا لوگوں کو محتاط رہنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ گیارہ جون کے بعد سے یہاں 22 کووڈ لاشوں کو جلایا جا چکا ہے، اتنا ہی نہیں مختلف علاقوں کے شمشان میں بھی کووڈ لاشوں کو جلانے کی اجازت ملتی جا رہی ہے۔