خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت Chief of Defence Staff General Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ کی آخری رسومات جمعہ کو دہلی کنٹونمینٹ میں کیے جانے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کا جسد خاکی آج شام تک ایک فوجی طیارے میں قومی دارالحکومت پہنچنے کی امید ہے۔
سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا جسد خاکی جمعہ کو ان کے گھر لایا جائے گا اور صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک آخری لوگوں کے دیدار کے لیے رکھا جائے گا اس کے بعد جلوس جنازہ(ارتھی) نکلے گا جو کامراج مارگ سے دہلی کنٹونمینٹ کے برار اسکوائر شمشان Kamraj Marg to Brar Square Crematorium تک جائے گا۔
اس تعلق سے بھارتی فضائیہ نے کہا کہ جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے 11 دیگر اہلکار بدھ کو تمل ناڈو کے کنور میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فضائیہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'گہرے افسوس کے ساتھ، اب یہ پتہ چلا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، اور ہیلی کاپٹر میں موجود 11 دیگر افراد اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: CDS Bipin Rawat Profile Interesting Facts: جنرل بپن راوت کے خاص کارنامے اور حصولیابیاں
واضح رہے کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے اسٹاف کورس کے فیکلٹی اور طالب علم افسران سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر ضلع نیلگیرس میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔