ETV Bharat / state

کووڈ سے متعلق رہنما ہدایات 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی - کووڈ سے متعلق رہنما ہدایات

مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی سطح پر وبا کی صورتحال کل ملاکر مستحکم ہے لیکن کچھ ریاستوں میں انفیکشن میں ابھی بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

کووڈ سے متعلق رہنما ہدایات 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:42 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ وبا سے نمٹنے اور اس کے انتظام کے لئے ملک بھر میں چلائی جارہی مہم کے تحت جاری رہنما ہدایات پر عمل کرنی کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھلہ نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف سیکریٹریوں اور منتظمین کو الگ الگ خط لکھ کر کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے ملک بھر میں پہلے سے ہی نافذ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کے رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر اب 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو لکھے گئے خط میں بھلہ نے کہا کہ قومی سطح پر وبا کی صورتحال کل ملاکر مستحکم ہے لیکن کچھ ریاستوں میں انفیکشن میں ابھی بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ تہواروں کے پیش نظر بھیڑ نہ ہونے دیں اور ضرورت پڑنے پر مقامی سطح پر پابندی لگائیں جس سے بھیڑ اور بڑی تعداد میں لوگوں کو یکجا ہونے سے روکا جائے سکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے متعلق مناسب رویہ کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی جانچ، شناخت، علاج، ٹیکہ کاری اور کووڈ سے متعلق مناسب رویئے کی پانچ سطحی پالیسی پر پوری طرح زور دیا جانا چاہیے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.