ETV Bharat / state

کووڈ 19: ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات - وائرس سے 75062 لوگوں کی موت ہوچکی ہے

کورونا وائرس کا قہر روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 1172 اموات ہوئی ہیں جو ایک دن میں ہونے والی اموات میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

corona cases in india last 24 hours
ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 4:58 PM IST

عالمی وبا کووڈ۔19 سے ملک میں ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی آج گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 1172 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کورونا وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1172 لوگوں کی وائرس کے سبب جانیں گئیں۔ یہ ایک دن میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

corona cases in india last 24 hours
ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

اس سے قبل 8 ستمبر کے اعداد و شمار میں 1133 مریضوں کی وائرس سے موت ہوئی تھی۔ وائرس سے 75062 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور فی الحال 44 لاکھ 65 ہزار 864 معاملوں کے ساتھ بھارت دنیا میں دوسرے مقا پر آگیا ہے۔ کورونا کے جمعرات کو ریکارڈ 95 ہزار 735 معاملے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.