ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن کی توسیع کے لیے عوام سے رائے طلب' - دہلی میں لاک ڈاؤن پر فیصلہ

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ 'وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کی عوام 13 مئی کو شام 5 بجے تک اپنی تجاویز دہلی حکومت کو بھیجیں۔ ان تجاویز پر غور کرتے ہوئے دہلی حکومت اسے 14 مئی کو مرکزی حکومت کو بھیج دے گی۔ تاکہ مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کو لے کر فیصلہ لے سکے۔'

'دہلی کی عوام فیصلہ کرے، لاک ڈاؤن رہے یا ہٹا دیا جائے'

author img

By

Published : May 12, 2020, 2:11 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہو جائےگا۔ دہلی کے وزیر اعلی کجریوال نے عام لوگوں سے تجاویز مانگی ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ 'کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس سے سب سے زیادہ پریشانی غریبوں کو ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی حکومت نے اپنی سطح پر غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد فیصلے لئے ہیں۔ لیکن کب تک؟ یہ لاک ڈاؤن رہے یا اسے ہٹا دیا جائے؟ وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کی عوام فیصلہ کرے، تبھی بہتر ہوگا۔'

کجریوال نے بتایا کہ پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم سے گفتگو میں وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ دہلی حکومت کیا چاہتی ہے، 15 مئی تک بتادیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کی عوام بدھ کی شام 5 بجے تک یعنی 13 مئی کو شام 5 بجے تک اپنی تجاویز دہلی حکومت کو بھیجیں۔ ان تجاویز پر غور کرتے ہوئے دہلی حکومت اسے 14 مئی کو مرکزی حکومت کو بھیج دے گی۔ تاکہ مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کو لے کر فیصلہ لے سکے۔'

وزیراعلیٰ نے تجاویز دینے کے لئے فون نمبر 1031، واٹس ایپ نمبر 8800007722 اور ای میل آئی ڈی delhicm.suggestions@gmail.com بھی جاری کردیئں ہیں۔ تاکہ لوگ اپنی تجاویز بھیج سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عام لوگوں سے ملنے والی تجاویز کے علاوہ وہ ماہرین اور ڈاکٹرز سے بھی بات کر رہے ہیں۔ '

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.