ETV Bharat / state

دہلی: ملک کے پہلے ’پلازما بینک‘ میں خدمات کا آغاز

دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیاری سائنس میں حکومت نے پلازما بنک قائم کیا ہے جس میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد پلازما کا عطیہ دے سکتے ہیں۔

COVID-19: India's first 'plasma bank' now operational in Delhi
دہلی: ملک کے پہلے ’پلازما بنک‘ میں خدمات کا آغاز
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 6:53 PM IST

دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے مقصد کے تحت گذشتہ جمعرات کو دہلی میں پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پلازما بنک کا افتتاح انجام دیا اور اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

پلازما بنک کی انچارج ڈاکٹر انیتا نے بتایا کہ دہلی میں پہلے ایسی سہولت موجود نہیں تھی لیکن اس بنک کے قیام سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عطیہ دینے والا شخص کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند افراد کےلیے کورونا سے کم از کم 14 دن قبل صحتیاب ہونا ضروری ہے جبکہ ان کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈونر کے خون کی جانچ، بلڈ پریشر اور حرارت کی جانچ کی جاتی ہے اور پلازما حاصل کرنے سے قبل اس کے تمام خدشات کو دور کیا جاتا ہے۔ پلازما حاصل کرنے کےلیے ڈھائی گھنٹہ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ایک ڈونر تقریباً پانچ سو ملی لیٹر پلازما کا عطیہ کرسکتا ہے جو دو کورونا مریضوں کے علاج کےلیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ پلازما کو کم از کم ایک سال تک کےلیے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

ایک ڈونر روہن نے بتایا کہ ’میں ہمیشہ کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ لینا چاہتا تھا جس کےلیے میرے خاندان کا مجھے کافی تعاون حاصل رہا۔ میری والدہ نے مجھے ایسا کرنے کی ترغیب دی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا ’یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 1031 نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ 8800007722 پر بھی پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہش مند افراد اپنا اندراج کروا سکتا ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.