ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچا - امریکہ

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس انفیکشن کے 6.95 لاکھ کے اعدادوشمار کو پار کرنے کے ساتھ ہی اتوار کو بھارت نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود روس کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 60 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 1:30 AM IST

ملک میں آج مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 60.82 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.83 فیصد رہی۔

سنیچر کو مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 60.81 فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.88 فیصد رہی۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ او آر جی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 695396 معاملات کی آج رات تک تصدیق ہو چکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 673165 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 423001 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 19692 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ دیگر 252633 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

وہیں روس میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 681251ہے اور 10161کی موت ہوئی ہے۔

ان اعدادو شمار سے واضح ہے کہ فعال معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1.70 لاکھ سے زیاد ہ ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض آئے ہیں ان میں سے نصف سے زیادہ پوری طرح سے اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملات کی جانچ اور ان کا صحیح طریقہ سے علاج کا اہم رول رہا۔

ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس کے ریکارڈ 248934 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 9789066 ہو گئی ہے۔

آئی سی ایم آر کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق اس دوران ملک میں کووڈ 19کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1100 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ انفیکشن کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ 2841124کورونا معاملات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 1577004 معاملات کے ساتھ برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.