ETV Bharat / state

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سے زائد - covid 19

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ریکوری شرح 74.5 فیصد سے زیادہ ہے۔

کورونا کا اعدادو شمار 29.70 لاکھ سے زیادہ

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 7:19 AM IST

Updated : Aug 22, 2020, 8:50 AM IST

ملک میں کورونا وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور جمعہ کی دیر رات تک انفیکشن کے 65 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 29.70 لاکھ سے زیادہ اور 945 مریضوں کی موت سے ان کی تعداد 56 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور آج یہ 74.50 فیصد سے اوپر ہوگئی۔

مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 65,928 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 29,70,268 اور مرنے والوں کی تعداد 55,920 ہوگئی۔

صحت یاب ہونے والوں کے مقابلہ میں نئے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے فعال معاملات بھی بڑھ رہے ہیں۔ آج 4,638مزید مریضوں کے اضافہ سے مجموعی فعال معاملات 6,96,666ہوگئے۔ اس دوران 59,199 لوگوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 22 لاکھ کو پار کر کے 22,17,140 پر پہنچ گئی جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح گزشتہ روز کے 74.22 فیصد سے آج بہتر ہو کر 74.64 فیصد پر پہنچ گئی۔ مرنے والوں کی شرح بھی کم ہو کر 1.88 فیصد رہ جانے سے راحت ملی ہے۔

Last Updated : Aug 22, 2020, 8:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.