بھٹہ چاریہ نے یہاں کنداجور واقع بودھ ویہار میدان میں کارکنان کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ حکومت میںملک کا معاشی نظام پوری طرح برباد ہوگیا ہے ۔ روزگار کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔
اتناہی نہیں سب سے زیادہ روزگار دینے والے ریلوے میں چھٹنی کی سازش کی جارہی ہے ۔ ملک میں مندی چھائی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کر کے لوگوںکی جیب سے پیسے چھین لئے جس کا نتیجہ ہے کہ اب بینک یا تو بند ہو رہے ہیں یا جمع رقم کی نکاسی پر روک لگائی جارہی ہے ۔
قومی جنرل سکریٹری نے کہاکہ ریزرو بینک سے 176 ہزار کروڑ روپے لیکر مرکزی حکومت نے کارپوریٹ گھرانوں کو معاشی مدد پہنچائی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس حکومت میں مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی منصوبہ ( منریگا ) کی مزدوری نہیں بڑھی۔ بزرگوں ، بیوہ خواتین اور معذوروں کی پنشن رقم نہیں بڑھی ۔ عوام کی جیب میں پیسے نہیںہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورا ملک مندی کی زد میں ہے ۔
مسٹر بھٹہ چاریہ نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخاب کو عام عوام کا انتخاب بنائیں ۔ ملک اور ریاست کے اقتدار پر قابض حکومتیں جھوٹ اور جملوں کولیکر ووٹ چرانے آئیںگی ان جملہ بازوں کے چکر میں عام عوام نہ پھنسیں۔ اس کی تیاری میں سی پی آئی مالے کے کارکنان شدت سے لگ جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ لوک سبھا انتخاب کے دوران پلوامہ کے بہانے عوام کا ووٹ چرایاگیا اب رام مندر اور آرٹیکل 370 کا راگ الاپاجائےگا ، لہذا ان کے جھوٹ کا جواب دینا ہوگا۔