نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وباء سے لڑنے میں غیر معمولی تعاون کے لئے ڈاکٹروں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی خدمت کر نے والے ڈاکٹروں پر پورے ملک کو فخر ہے۔
ہرسال یکم جولائی کو منائے جانے والے ڈاکٹرز ڈے سے ایک دن پہلے مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ بھارت کو کووڈ 19 سےلڑنے والے تمام ڈاکٹروں کی کاوشوں پر فخر ہے۔
یکم جولائی کو نیشنل ڈاکٹرڈز ڈے منایا جاتا ہے۔ بعد دو پہر تین بجے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں ڈاکٹر برادری سے خطاب کروں گا‘‘۔
مزید پڑھیں:
Jammu Drone Attack وزیر اعظم کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس
واضح رہے کہ ڈاکٹر دیگر طبی اہلکاروں کے ساتھ مل کر گزشتہ سال سے کورونا کے خلاف مستقل لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ڈاکٹر کئی کئی مہینوں تک اپنے اہل خانہ سے نہیں مل سکے۔ کورونا کے خلاف مہم میں تعاون پیش کر رہے کئی ڈاکٹروں نے اپنی جان بھی گنوائی ہے۔